باجوڑ، جنوبی و شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز، دہشتگردوں کو بھاری نقصان
👁️ 315 بار دیکھا گیا
باجوڑ، جنوبی و شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز، دہشتگردوں کو بھاری نقصان
اسلام آباد (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے تین مختلف کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کی سرگرمیاں ناکام بنا دیں۔ باجوڑ میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی گئی، جنوبی وزیرستان میں بھتہ خوری میں ملوث دہشتگرد مارا گیا جبکہ شمالی وزیرستان میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔
باجوڑ: سرحد پار سے دراندازی کی کوشش ناکام
باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے گبرے منرو زنگل میں دہشتگردوں نے سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
کارروائی کے دوران تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں برآمد کر لی گئیں جبکہ علاقے میں مزید کارروائی جاری ہے تاکہ ممکنہ سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے۔
جنوبی وزیرستان آپریشن
جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں ایف سی اہلکاروں نے ورسک بازار میں بھتہ وصول کرنے والے دہشتگردوں کو روکنے کی کوشش کی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے شبہے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔
شمالی وزیرستان: بھاری اسلحہ اور بارودی مواد برآمد
شمالی وزیرستان کے میرعلی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک ٹرالی کو روکا۔
تلاشی کے دوران فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔ برآمد شدہ سامان میں 16 آر پی جی راکٹس، 3 روسی دستی بم، 3 تیار شدہ بارودی سرنگیں، 20 کلو بارودی مواد، بھاری مشین گنوں کے پرزے، لانچر اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔
فورسز کے مطابق برآمد شدہ مواد کو ممکنہ طور پر ملک کے اندر تخریبی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد سرحدی علاقوں میں دہشتگردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنا اور مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7479 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5304 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C