باجوڑ، مہمند اور بنوں میں پولیس و فورسز کی کارروائیاں اور دہشت گرد حملے، 6 ہلاک، ایک اغوا
👁️ 402 بار دیکھا گیا
باجوڑ، مہمند اور بنوں میں پولیس و فورسز کی کارروائیاں اور دہشت گرد حملے، 6 ہلاک، ایک اغوا
پشاور (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں اور کارروائیوں کے نتیجے میں کئی دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سرکاری اہلکار کو اغواء کر لیا گیا ہے۔
بنوں: دو دہشت گرد ہلاک
پولیس حکام کے مطابق بنوں کے علاقے پیردل خیل میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو دہشت گرد عظیم اللہ اور سلیمان ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔
بنوں: محکمہ صحت کا اہلکار اغواء
ضلع بنوں ہی کے علاقے لنڈی ڈاک میں گزشتہ رات دہشت گردوں نے محکمہ صحت کے اہلکار سمیع اللہ کو ان کے گھر سے اغواء کر لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد رات گئے گھر میں داخل ہوئے اور اہلکار کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ اغواء کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
باجوڑ: چار دہشت گرد ہلاک
ادھر باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحد کی جانب سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ فورسز کے مطابق کارروائی کے دوران چار دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
مہمند: پولیس چیک پوسٹ پر حملہ
ضلع مہمند کے تحصیل صافی کے علاقے قندھاری آمان غنڈی میں تھانہ لکڑے کی پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے اچانک فائرنگ کی جس کے جواب میں پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7478 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5303 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C