باجوڑ، مہمند میں دہشت گردی اور سرحدی کشیدگی کے واقعات، ایک فوجی ہلاک
👁️ 324 بار دیکھا گیا
باجوڑ، مہمند میں دہشت گردی اور سرحدی کشیدگی کے واقعات، ایک فوجی ہلاک
خار + غلنئی (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع باجوڑ، مہمند میں دہشت گردی اور سرحدی کشیدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
باجوڑ میں فوجی جوان ہلاک
ضلع باجوڑ کے علاقے توگٹ پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ حملے کے دوران پاک فوج کے جوان لانس نائیک غلام رسول ہلاک ہوگئے۔ غلام رسول کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے گاؤں سوراڑھ سے تھا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
مہمند: پاک افغان سرحد پر فائرنگ
ضلع مہمند کے سرحدی علاقے میں افغان طالبان نے دولت پوسٹ سے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چوکی پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں افغان طالبان کے دو جنگجو زخمی ہوئے۔
باجوڑ: تخریب کاری کا منصوبہ ناکام
باجوڑ کے مختلف مقامات سے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے چھ مارٹر گولے برآمد کرکے انہیں کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
ضلعی پولیس ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک چیز یا گولے کو ہرگز ہاتھ نہ لگایا جائے اور فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دی جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7478 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5303 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C