22/September/2025

بارکھان میں بلوچ عسکریت پسندوں نے تعمیراتی مشینری کو آگ لگا دی

👁️ 418 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بارکھان میں بلوچ عسکریت پسندوں نے تعمیراتی مشینری کو آگ لگا دی

بارکھان میں بلوچ عسکریت پسندوں نے تعمیراتی مشینری کو آگ لگا دی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع بارکھان میں مسلح عسکریت پسندوں نے سڑک کی تعمیر کے لیے استعمال ہونے والی مشینری اور جنریٹر کو آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق بارکھان میں عسکریت پسندوں افراد نے شرپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک بنانے کی مشینری اور جنریٹر کو آگ لگادی، تاہم واقعے میں کوئی جان نقصان نہیں ہوا، لیویز نے مشینری کو آگ لگانے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ناعسکریت پسندوں کو تلاش کیا جارہا ہے، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا، یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا تھا، لیکن خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔بلوچستان کے ضلع بارکھان میں مسلح عسکریت پسندوں نے سڑک کی تعمیر کے لیے استعمال ہونے والی مشینری اور جنریٹر کو آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق بارکھان میں عسکریت پسندوں افراد نے شرپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک بنانے کی مشینری اور جنریٹر کو آگ لگادی، تاہم واقعے میں کوئی جان نقصان نہیں ہوا، لیویز نے مشینری کو آگ لگانے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ناعسکریت پسندوں کو تلاش کیا جارہا ہے، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا، یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا تھا، لیکن خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ صوبہ بلوچستان میں ملک دشمن قوتیں سرگرم ہیں، اور صوبے کی تعمیر و ترقی کی دشمنی میں شرپسندی کی کارروائیاں کرتی رہتی ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آئے روز ان شرپسندوں کا قلع قمع کرنے کی کارروائیاں بھی کی جاتی ہیں۔

اس سے قبل مارچ 2025 میں بھی بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے 4 مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) قلات کیپٹن (ر) جمیل بلوچ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بلوچ عسکریت پسندوں نے قلات کے علاقے منگچر میں دوپہر تقریباً ڈھائی بجے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کیمپ میں موجود 4 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک مزدور معجزانہ طور پر محفوظ رہا تھا۔

ڈی سی نے مزید بتایا تھا کہ لیویز اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو طبی معائنے کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر منڈے حاجی منتقل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ صوبہ بلوچستان میں ملک دشمن قوتیں سرگرم ہیں، اور صوبے کی تعمیر و ترقی کی دشمنی میں شرپسندی کی کارروائیاں کرتی رہتی ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آئے روز ان شرپسندوں کا قلع قمع کرنے کی کارروائیاں بھی کی جاتی ہیں۔

اس سے قبل مارچ 2025 میں بھی بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے 4 مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) قلات کیپٹن (ر) جمیل بلوچ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بلوچ عسکریت پسندوں نے قلات کے علاقے منگچر میں دوپہر تقریباً ڈھائی بجے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کیمپ میں موجود 4 مزدور ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مزدور معجزانہ طور پر محفوظ رہا تھا۔

ڈی سی نے مزید بتایا تھا کہ لیویز اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو طبی معائنے کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر منڈے حاجی منتقل کیا گیا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C