بحرین میں ایرانی گروپ کے متعدد شدت پسند گرفتار، بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد
👁️ 23 بار دیکھا گیا
بحرین میں ایرانی گروپ کے متعدد شدت پسند گرفتار، بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد
منامہ (ڈیلی اردو) خلیجی ممالک بحرین نے سول عسکری اداروں پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے ایک گروپ کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحرین میں حکام نے ’دہشتگرد گروپ‘ کے متعدد ارکان کو حراست میں لے لیا جو سول و عسکری اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
بحرین کے وزارت داخلہ کے مطابق ملکی سلامتی کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز نے نیشنل انٹیلی جنس سروس کے ساتھ ملکر ایک آپریشن کیا جس کے نتیجے میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث متعدد ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔
في إطار الجهود الأمنية لحفظ أمن الوطن وفي عملية أمنية استباقية بالتعاون مع جهاز المخابرات الوطني ..
المباحث والأدلة الجنائية: القبض على عناصر إرهابية شرعت في التخطيط والإعداد لعمليات ارهابية تستهدف الامن والسلم الاهلي .. يتبع— Ministry of Interior (@moi_bahrain) November 22, 2021
وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے جو ممکنہ طور پر ایرانی ساختہ ہتھیار ہیں اور گرفتار افراد پر بھی شبہ ظاہر کیا جارہا ہے وہ ایران میں موجود شدت پسندوں سے رابطے میں تھے۔
وضبط أسلحة ومتفجرات مصدرها إيران لدى تلك العناصر المرتبطة بمجموعات إرهابية موجودة في إيران.
— Ministry of Interior (@moi_bahrain) November 22, 2021
واضح رہے گذشتہ سال نومبر میں بحرین کی اعلیٰ فوجداری عدالت نے 51 ملزمان کو 5 سال سے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی جن پر الزام تھا کہ وہ مختلف طریقوں سے دہشت گردوں کی معاونت کررہے تھے اور ملزمان سپاہِ پاسداران انقلاب ایران سے احکامات لے رہے تھے۔
دوسری جانب امریکا نے بحرین سے تعلق رکھنے والے ایران کے حمایت یافتہ گروپ کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔
امریکا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ تنظیم امریکا کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے لیے ایک خطرہ بنا ہوا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی
12/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
شام میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن
12/July/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع، متعدد علاقوں میں دھماکے
12/July/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکار ہلاک
12/July/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
مجتبیٰ خامنہ ای کا علی خامنہ ای کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا عزم، ٹرمپ کی ایران کو سخت تنبیہ
12/July/2026 👁️ 321 بار دیکھا گیا
بنوں پولیس کا 40 مطلوب دہشت گردوں پر کروڑوں روپے انعام کا اعلان
12/July/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8925 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4756 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3538 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2535 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2284 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1974 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C