بحیرۂ احمر : سعودی بحری جہاز پر حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ
👁️ 93 بار دیکھا گیا
بحیرۂ احمر : سعودی بحری جہاز پر حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ
صنعاء(ڈیلی اردو) سعودی عرب کی قومی شپنگ کمپنی بحری نے تصدیق کی ہے کہ اس کا امزن نامی جہاز بحیرۂ احمر میں ایک حملے کی زد میں آیا ہے، تاہم کمپنی کے مطابق جہاز پر موجود تمام عملہ محفوظ ہے اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ اس سے قبل یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے سعودی ملکیت والے آئل ٹینکر امزن کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔
حوثی باغیوں کے فوجی ترجمان کے مطابق جہاز کو سعودی شہر ینبع کے ساحل کے قریب حملے کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے بقول میزائل براہِ راست جہاز سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔
تاہم سعودی حکام کی جانب سے حوثی باغیوں کے ان دعوؤں کی مکمل تصدیق نہیں کی گئی۔ دوسری جانب برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی نے بتایا کہ ینبع سے تقریباً 63 ناٹیکل میل مغرب میں ایک ٹینکر کسی نامعلوم شے کے حملے کی زد میں آیا، تاہم ایجنسی نے حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیار کی نوعیت نہیں بتائی۔
واقعے کے بعد بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کی سلامتی اور خطے میں بحری آمدورفت کو درپیش خطرات ایک بار پھر نمایاں ہوگئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عراق: جنگی باقیات پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
31/August/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
چاغی: سکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک
31/August/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9087 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5054 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C