بحیرۂ عمان میں ایران اور روس کی مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان
👁️ 130 بار دیکھا گیا
بحیرۂ عمان میں ایران اور روس کی مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان
تہران (ڈیلی اردو)ایرانی میڈیا کے مطابق ایران اور روس جمعرات کے روز بحیرۂ عمان میں مشترکہ بحری مشقیں کریں گے۔ یہ اعلان جنیوا میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان حالیہ مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے۔
پیر کے روز ایران کی فوج کے نظریاتی بازو اسلامی انقلابی گارڈ کور (پاسدارانِ انقلاب) نے بھی آبنائے ہرمز میں مشقیں شروع کیں، جو خطے میں تعینات امریکی بحری افواج کے لیے ایک چیلنج سمجھی جا رہی ہیں۔
خبر رساں ادارے اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی (آئی ایس این اے) نے مشقوں کے ترجمان ریئر ایڈمرل حسن مقصودلو کے حوالے سے بتایا کہ ’’اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کی مشترکہ بحری مشق کل (جمعرات) بحیرۂ عمان اور شمالی بحرِ ہند میں منعقد ہو گی۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’اس کا مقصد بحری سلامتی کو مضبوط بنانا اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنا ہے‘‘، تاہم مشقوں کے دورانیے کی وضاحت نہیں کی گئی۔
یہ جنگی مشقیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب منگل کو عمان کی ثالثی میں جنیوا میں ہونے والے دوسرے دور کے مذاکرات کے بعد ایران نے مثبت لہجہ اختیار کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 237 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 234 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4823 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3570 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C