برطانوی ‘میرینز’ میں جنسی ہراسانی کی شکایات، تحقیقات شروع
👁️ 63 بار دیکھا گیا
برطانوی ‘میرینز’ میں جنسی ہراسانی کی شکایات، تحقیقات شروع
لندن (ڈیلی اردو) برطانوی بحریہ کے سربراہ نے سب میرینز میں خواتین افسران کے ساتھ جنسی ہراسانی کی متعدد شکایات پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق بحریہ کی ریٹائرڈ خاتون لیفٹیننٹ صوفی بروک نے بتایا کہ سب میرینز میں ہراساں کیے جانے کے اکا دکا واقعات نہیں ہوتے بلکہ مستقل جاری رہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مرد افسران اور اہلکاروں نے خواتین افسران کے ناموں پر مشتمل ایک ’ریپ لسٹ‘ بھی بنائی ہوئی ہے جس میں ان کا نام چھٹے نمبر پر تھا۔
فرسٹ سی لارڈ بین کی کا کہنا ہے کہ انہوں نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، کسی بھی قسم کی ہراسانی اور زیادتی میں ملوث مجرم کو بلا تخصیص کٹہرے میں لایا جائے گا۔
30 سالہ صوفی کا پروموشن بطور سب میرین کمانڈر ہونا تھا لیکن انہیں ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کے خیالات آنے لگے لہٰذا انہیں بحریہ نے فوری طور پر سبکدوش کر دیا۔
واضح رہے کہ برطانوی نیوی کی خواتین افسران کو سب میرینز میں 2011 سے شامل کیے جانے کا آغاز ہوا تھا، قبل ازیں خواتین افسران کو سب میرین میں نہیں بھیجا جاتا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5113 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C