برطانیہ: غیرقانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے سخت سزائیں تجویز
👁️ 181 بار دیکھا گیا
برطانیہ: غیرقانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے سخت سزائیں تجویز
لندن (ڈیلی اردو/وی او اے) برطانیہ نے امیگریشن قوانین میں ترمیم کے لیے ایک بل متعارف کرایا ہے جس کے تحت ملک میں پناہ حاصل کرنے کے لیے مہاجرین کا غیرقانونی طور پر آنا جرم قرار دیا گیا ہے۔
مجوزہ ترمیم کے تحت برطانیہ میں بغیر اجازت اور غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد کو چار سال قید کی سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔
اس اقدام کا مقصد ان مہاجرین کی حوصلہ شکنی کرنا ہے جو چھوٹی اور خطرناک کشتیوں میں سوار ہو کر انگلش چینل پار کرکے برطانیہ آتے ہیں۔ اس نئے بل میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کےلیے موجودہ 14 سال جیل کی سزا کو سخت کر کے عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
مروجہ قوانین کے تحت فرانس سے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے آنے والے مہاجرین کو بارڈر پر مامور حکام پکڑ لیتے ہیں جس کے بعد ان کی جانب سے پناہ کی درخواست دینے تک انہیں حراستی مراکز یا ہوٹلوں میں رکھا جاتا ہے۔
پولیس اہل کار اس ٹرک کا جائزہ لے رہے ہیں جس میں سے 39 چینی باشندوں کی نعشیں برآمد ہوئی تھیں۔
برطانوی وزیر داخلہ پریتی پاٹیل نے نئے ‘نیشنیلٹی اینڈ بارڈرز بل’ میں مجوزہ سخت ترامیم کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدام کے نتیجے میں ملک میں پناہ گزینوں سے متعلق ناکام نظام کی درستگی ممکن ہو گی۔
ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ قانونی طور پر آنے والے لوگوں کو خوش آمدید کہے گا لیکن نظام کے غلط استعمال اور غیرقانونی طور پر آنے والے افراد کو سزا کے ذریعے روکے گا۔
نئے بل کے مطابق ایسے افراد جو برطانیہ میں غیر قانونی طور پر آتے ہیں لیکن ان کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جاتا انہیں ملک میں صرف عارضی طور پر رہنے کی اجازت دی جائے گی اور معذور مہاجرین کے سوا باقی لوگوں کو سرکاری فوائد بھی میسر نہیں آئیں گے۔
ملکہ الزبتھ برطانوی پارلیمان کے افتتاحی اجلاس سے
صرف پناہ کی درخواست دینے والے ایسے افراد جو سرکاری اسکیم کے تحت برطانیہ آئیں گے انہیں مستقل سکونت دی جائے گی۔
مجوزہ بل منگل کے روز ہاؤس آف کامنز میں پیش کیا جائے گا۔ انسانی حقوق اور مہاجرین کے حقوق کے علمبردار اس بل پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اس سال کے پہلے چھ مہینوں میں چھ ہزار مہاجرین انگلش چینل کا پر خطر سفر طے کر کے برطانیہ آئے، جبکہ گذشتہ سال 8,417 مہاجرین اس راستے سے برطانیہ آئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C