برطانیہ میں ممکنہ فسادات سے نمٹنے کیلئے’رائٹ پولیس‘ تیار
👁️ 157 بار دیکھا گیا
برطانیہ میں ممکنہ فسادات سے نمٹنے کیلئے’رائٹ پولیس‘ تیار
لندن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) ملک میں انتہائی دائیں بازو کے گروپ تیس سے زائد مقامات پر مظاہرے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ خدشہ ہے کہ مظاہرین امیگریشن کے حوالے سے کام کرنے والے وکلا اور ان عمارتوں کو نشانہ بنائیں گے، جہاں پناہ گزین مقیم ہیں۔
برطانیہ سے بدھ کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق وہاں حالیہ پرتشدد مظاہروں کے بعد مزید ممکنہ فسادات اور جھڑپوں سے نمٹنے کے لیے ‘رائٹ پولیس‘ کے ہزاروں اہلکار تیار ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق آنے والے دنوں میں ملک میں انتہائی دائیں بازو کے گروپ تیس سے زائد مقامات پر مظاہرے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے ٹیلی گرام کے ذریعے برطانوی میڈیا کو موصول ہوئی تفصیلات کے مطابق ان مظاہروں کے شرکاء بنیادی طور پر امیگریشن کے حوالے سے کام کرنے والے وکلا اور ان عمارتوں کو نشانہ بنائیں گے جہاں پناہ گزین مقیم ہیں۔
برطانیہ میں فسادات اور پر تشدد مظاہروں کا حالیہ سلسلہ تب شروع ہوا جب 29 جولائی کو برطانیہ کے شمال مغرب ميں واقع شہر ساؤتھ پورٹ ميں چاقو سے کیے گئے ایک حملے میں تین بچیاں ہلاک ہو گئیں۔ اس واقعے میں مزید پانچ بچے زخمی بھی ہوئے تھے۔
اس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ جھوٹی افواہ پھیل گئی کہ اس واقعے میں مشتبہ حملہ آور ایک مسلمان اور پناہ گزین ہے۔ تاہم بعد میں یہ واضح ہوا کہ مشتبہ شخص دراصل ایک برطانوی شہری ہے، جس کی شناخت سترہ سالہ ايکسل روداکوبانا کے طور پر کی گئی۔ برطانوی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ايکسل روداکوبانا کے والدین کا تعلق روانڈا سے ہے۔
اس واقعے کے بعد شروع ہونے والے مسلمانوں اور پناہ گزینوں کےخلاف مظاہروں اور فسادات کو برطانیہ میں گزشتہ تقریباﹰ ایک دہائی کے عرصے میں ہونے والی بدترین بد امنی قرار دیا جا رہا ہے۔ ان فسادات کے دوران مختلف شہروں میں مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا، گاڑیوں کو نذر آتش کیا اور مساجد پر حملے کیے۔ انہوں نے کم از کم ایسے دو ہوٹلوں پر بھی حملے کیے جہاں پناہ گزین مقیم ہیں۔
حکومت کے مطابق اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے 6,000 خصوصی پولیس اہلکاروں کو تیار کیا جا رہا ہے، جب کہ اب تک سینکڑوں افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔
ان میں سے کئی کو منگل کو ایک جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ ان میں شامل ایک انیس سالہ نوجوان کو دو ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے، جب کہ ایک اور شخص کو ایک پولیس اہلکار پر حملہ کرنے کے اعتراف کے بعد سزا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک پندرہ سالہ لڑکے نے، جس کی شناخت ایک ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے کی گئی تھی، لورپول میں تشدد اور بد امنی کے واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ اسی طرح مزید ایک شخص نے فیس بک پر دھمکی آمیز پوسٹ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس پوسٹ کا مقصد نسلی بنیادوں پر نفرت پھیلانا تھا۔
اسی دوران کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو برطانیہ سفر کرنے سے متعلق خطرات کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔
’بد امنی کے خاتمے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں گے‘
برطانوی حکومت نے اس بد امنی کے خلاف سخت اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
منگل کے روز برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے خبردار کیا تھا آن لائن پر تشدد رویوں کو ہوا دینے والوں سمیت بد امنی میں ملوث افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے 99.9 فیصد افراد احساس تحفظ چاہتے ہیں اور ”ہم اس بد امنی کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔‘‘
اس کے علاوہ برطانوی وزیر برائے انصاف ہائڈی الیگزینڈر نے بی بی سی ریڈیو فور کو بتایا ہے کہ حکومت نے جیلوں میں 500 مزید قیدیوں کے لیے جگہ کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کیے ہیں۔
پولیس نے حالیہ بد امنی کے لیے پندر سال قبل قائم ہونے والی اور اب غیر فعال دائیں بازو کی اسلام مخالف تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ سے منسلک افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C