برطانیہ نے روسی واگنر گروپ کی جانشین ملیشیا کے خلاف پابندیاں عائد کردیں
👁️ 60 بار دیکھا گیا
برطانیہ نے روسی واگنر گروپ کی جانشین ملیشیا کے خلاف پابندیاں عائد کردیں
لندن (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی) لندن سے جمعرات سات نومبر کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی حکومت کی طرف سے کہا گیا کہ افریقہ میں سرگرم اور مالی معاوضے کے بدلے قتل و غارت کرنے والے ان نجی گروپوں کے واضح طور پر روس میں کریملن کے ساتھ رابطے ہیں اور ان میں سے ایک تو یوکرینی جنگ میں حصہ لینے والی بدنام روسی نجی ملیشیا واگنر گروپ کی افریقہ میں جانشین تنظیم ہے۔
کرائے کے قاتلوں کی یہ نجی اور ماسکو نواز تنظیم متعدد افریقی ممالک میں ‘افریقہ کور‘ کے نام سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
لندن حکومت کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، ”برطانیہ کی طرف سے ان ملیشیا گروپوں پر عائد کردہ پابندیوں کا مقصد لیبیا، مالی اور وسطی افریقی جمہوریہ میں روس کے بدنیتی پر مبنی ان عسکری مقاصد کا مقابلہ کرنا ہے، جن کے حصول کے لیے ماسکو افریقہ میں اپنی غیر قانونی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔‘‘
ان پابندیوں کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ ‘افریقہ کور‘ نامی کرائے کی ملیشیا کے خلاف یہ برطانوی اقدام جی سیون گروپ کے رکن کسی ملک کی طرف سے افریقہ میں واگنر گروپ کی جانشین ملیشیا کے خلاف عائد کردہ اولین براہ راست پابندیاں ہیں۔
افریقہ میں زیادہ اثر و رسوخ کی روسی کوششیں
جہاں تک افریقہ کے مختلف ممالک میں روس کے موجودہ اور بظاہر غیر حکومتی اثر و رسوخ کا تعلق ہے، تو واگنر گروپ کی جانشین ملیشیا ‘افریقہ کور‘ کے روسی ارکان کئی افریقی ممالک میں حکومتوں کے ساتھ مل کر ‘مشیروں‘ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
برطانیہ کی طرف سے افریقہ میں تین کریملن نواز نجی ملیشیا گروپوں پر یہ پابندیاں ایک ایسے وقت پر لگائی گئی ہیں، جب آئندہ ویک اینڈ پر جنوبی روس کے شہر سوچی میں افریقی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ایک بڑا اجلاس بھی ہونے والا ہے، جس کی میزبان ماسکو حکومت ہی ہو گی۔
ماسکو کا ماضی کی ریاست سوویت یونین کے دور سے ہی براعظم افریقہ میں کلیدی کردار رہا ہے اور سوویت یونین کی تقسیم کے چند برس بعد ہی روس نے اس کالعدم ریاست کے جانشین ملک کے طور پر افریقہ میں اپنے اثر و رسوخ میں اضافے کی کوششیں دوبارہ تیز کر دی تھیں۔
پابندیوں کا نشانہ بننے والے دیگر گروپ
لندن حکومت نے ‘افریقہ کور‘ کے علاوہ جن دو دیگر نجی ملٹری گروپوں پر پابندیاں لگائی ہیں، ان میں سے ایک کا نام ‘ایسپانیولا‘ ہے اور دوسرے کا بیئرز یعنی ریچھوں کی بریگیڈ۔
ان دونوں ملیشیا گروپوں اور ‘افریقہ کور‘ پر برطانیہ کی طرف سے الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ براعظم افریقہ کے مختلف حصوں میں ”انسانی حقوق کی وسیع تر خلاف ورزیوں میں ملوث‘‘ رہے ہیں۔ یہ پرائیویٹ ملٹری گروپ خاص طور پر ”لیبیا، مالی اور وسطی افریقی جمہوریہ میں امن اور سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔‘‘
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے الفاظ میں، ”ان پابندیوں کا مقصد روس کی افریقہ میں عدم استحکام کو ہوا دینے کی کوششوں کا مقابلہ کرنا ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 219 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 491 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 492 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4840 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3586 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C