برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو تسلیم کر لیا
👁️ 236 بار دیکھا گیا
برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو تسلیم کر لیا
ڈیلی اردو/اے ایف پی/روئٹرز/اے پی) آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کر لیا ہے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ وہ تاریخی فیصلہ لینے میں برطانیہ اور کینیڈا کے ساتھ شامل ہیں۔
آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کر لیا ہے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ وہ تاریخی فیصلہ لینے میں برطانیہ اور کینیڈا کے ساتھ شامل ہیں۔
برطانیہ کی طرف سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کر رہا ہے کیونکہ اسرائیل غزہ میں تقریباً دو سال سے جاری جنگ میں امن قائم کرنے کی کوششوں سے متعلق متعدد شرائط کو پورا کرنے اور جنگ بندی میں ناکام رہا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نےایکس پر لکھا، ’’آج، فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے امن کی امید اور دو ریاستی حل کو بحال کرنے کے لیے، برطانیہ باضابطہ طور پر ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرتا ہے۔‘‘
اسی طرح کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈا نے باضابطہ طور پر ریاست فلسطین کو تسلیم کر لیا ہے۔ کارنی نے کہا کہ کینیڈا نے دوسرے مغربی اتحادیوں کے ساتھ مل کر یہ تاریخی فیصلہ ’’دو ریاستی حل کے امکان کو برقرار رکھنے‘‘ کے لیے کیا ہے، جس میں اسرائیل کے ساتھ ایک فلسطینی ریاست کا تصور ہے۔ کارنی نے ایک بیان میں مزید کہا کہ فسلطینی ریاست کو تسلیم کرنا ’’اقوام متحدہ کے چارٹر میں شامل خودارادیت اور بنیادی انسانی حقوق کے اصولوں اور کئی نسلوں سے کینیڈا کی مستقل پالیسی کے عین مطابق ہے۔‘‘
مارک کارنی نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی حکومت پر ’’فلسطینی ریاست کے قیام کے امکان کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی کوششوں‘‘ کا الزام لگایا۔
کارنی نے فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ’’اسرائیل کے لوگوں کو دہشت زدہ کیا اور غزہ کے لوگوں پر ظلم کیا ہے۔ ‘‘
برطانیہ اور آسٹریلیا نے بھی اتوار کو اعلان کیا کہ وہ اسرائیل کی شدید مخالفت کے باوجود فلسطینی ریاست کو تسلیم کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4533 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2441 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C