بلوچستان: آواران میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران 2 فوجی اہلکار اور 2 دہشت گرد ہلاک
👁️ 35 بار دیکھا گیا
بلوچستان: آواران میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران 2 فوجی اہلکار اور 2 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو/بی بی سی) صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کھوڑو میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشت گرد ہلاک اور دو زحمی ہو گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران فوجی اہلکار بھی ہلاک ہو گئے۔
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جاہو میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے صوبیدار آصف اور سپاہی عرفان ہلاک ہوگئے۔#Jaho #Awaran #Balochistan #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) October 29, 2023
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ’فوجی اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ دو دہشت گرد زخمی ہو گئے۔‘
آئی ایس پی آر کے مطابق ’اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 37 سالہ نائب صوبیدار آصف عرفان اور 22 سالہ سپاہی عرفان علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے جان دے دی۔‘
بیان کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں‘
مسلح افواج کے دو جوانوں کی ہلاکت پر گہرا دکھ اور افسوس ہے، سرفراز احمد بگٹی
نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے آواران میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مسلح افواج کے دو جوانوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان کےمطابق جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جان دی۔
انھوں نے کہا کہ ’مسلح افواج کی جرات اور بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
سرفراز احمد بگٹی کے مطابق ’وطن عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
پزشکیان کا ٹرمپ کو جواب، ایران مذاکرات کیلئے تیار مگر دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا
23/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
23/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
ایک سال میں افغانستان پر پاکستان کے 15 فضائی حملے، 364 شہری ہلاک 346 زخمی ہوئے، افغان میڈیا
23/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈر تراب محسود ہلاک
23/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ٹی ٹی پی کمانڈر امیر بادشاہ ہلاک
23/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9169 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7451 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5246 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C