بلوچستان: تربت میں مدرسے پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، 4 بچے زخمی
👁️ 102 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تربت میں مدرسے پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، 4 بچے زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے مدرسے میں پھینکا گیا دستی بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 بچے زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق تربت کے علاقے ملک آباد میں قائم مدرسے جامعہ التوحید میں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے جو وضو خانے کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں 4 بچے زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دستی بم دھماکے سے قبل مہتمم مدرسہ جامعہ التوحید کے مفتی شاہ میر پر مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، تاہم وہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کی جانب سے مفتی شاہ میر کو متعدد بار دھمکیاں دی گئی تھیں۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ ملزمان کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15513 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C