بلوچستان: تربت کے بازار میں ہینڈ گرنیڈ حملہ، 5 افراد زخمی
👁️ 55 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تربت کے بازار میں ہینڈ گرنیڈ حملہ، 5 افراد زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت کے مرکزی بازار میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سٹی تربت یاسین بلوچ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 5 افراد معمول زخمی ہوئے ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق مرکزی بازار میں ہونے والا دھماکا دستی بم کا تھا۔
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کو سول ہسپتال تربت منتقل کیا گیا ہے، مزید کہا کہ پولیس، محکمہ انسداد دہشت گردی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ تحقیقات کر رہا ہے۔
ادھر، ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے تربت بم دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نےتحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔
شاہد رند کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ کو تحقیقات کاحکم دے دیا گیا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 22 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9187 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7467 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5282 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C