بلوچستان: خاران میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او ہلاک، کمشنر کے بیٹے کی بازیابی
👁️ 394 بار دیکھا گیا
بلوچستان: خاران میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او ہلاک، کمشنر کے بیٹے کی بازیابی
کوئٹہ ((ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کے ایک ایس ایچ او ہلاک ہوگئے ہیں۔
خاران پولیس کے ایک اہلکار نے برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کو بتایا کہ خاران شہر کے ایس ایچ او محمد قاسم بلوچ کو جمعے کی شب ڈی ایچ کیو اسپتال کے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔
پولیس اہلکار داد کریم کے مطابق ایس ایچ او محمد قاسم دیگر اہلکاروں کے ہمراہ گاڑیوں کی سنیپ چیکنگ میں مصروف تھے کہ ایک سفید سرف گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد موقع پر پہنچے۔
سینیئر پولیس افسر کے مطابق، جو نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے تھے، ’حملہ آوروں نے پہلے ایس ایچ او کے چار گن مینز کو قابو کرلیا اور انھیں اغوا کرنے کی کوشش کی۔ تاہم مزاحمت پر فائرنگ کر دی گئی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔‘
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
یہ بلوچستان میں پولیس اہلکاروں پر دو روز کے دوران دوسرا حملہ ہے۔ جمعرات کو ضلع سوراب میں بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں پر حملے میں ایک حوالدار ہلاک ہوا تھا۔
خاران واقعے کے خلاف آل پارٹیز خاران نے کل شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے۔
زیارت: اغوا کیے گئے اسسٹنٹ کمشنر کے بیٹے کی بازیابی
ادھر بلوچستان کے ضلع زیارت سے اغوا کیے گئے اسسٹنٹ کمشنر کے بیٹے مستنصر بلال کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض اور مغوی افسر کے قریبی رشتہ داروں نے ان کی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال 10 اگست کو اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل باقی اور ان کے بیٹے کو ضلع زیارت کے سیاحتی مقام زیزری سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ اغوا کاروں نے ان کے ڈرائیور اور گن مین کو چھوڑ دیا تھا جبکہ گاڑی کو نذرِ آتش کر دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مستنصر بلال گزشتہ شب بازیاب ہوئے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ ان کی رہائی کس طرح ممکن ہوئی۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ انھیں تاحال گھر نہیں پہنچایا گیا۔
چند روز قبل سوشل میڈیا پر اسسٹنٹ کمشنر کے قتل سے متعلق اطلاعات سامنے آئی تھیں جن کی حکام نے تردید کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 199 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4535 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2441 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C