بلوچستان: خضدار سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
👁️ 410 بار دیکھا گیا
بلوچستان: خضدار سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک بار پھر پُراسرار تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایم ایٹ شاہراہ پر سورگز کے مقام سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق، مقتولین کی شناخت عبدالمجید، عطاالرحمٰن اور ممتاز کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ لاشوں کو ریسکیو کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت پر پیش آیا ہے جب صوبے میں پہلے ہی پُرتشدد واقعات اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
یاد رہے کہ اپریل 2025 میں بھی ضلع زیارت کے علاقے گونجا تنگی سے سات افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی تھیں۔ اس واقعے کے بعد مقامی آبادی نے چوتیر کے مقام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ کو بند کر دیا تھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مارے گئے افراد کا تعلق ان کے علاقے سے نہیں اور اگر وہ دہشت گرد تھے تو پہلے کبھی علاقے میں دیکھے کیوں نہیں گئے؟
شہریوں کو خدشہ تھا کہ اس واقعے کو جواز بنا کر ان کے علاقے میں سیکیورٹی آپریشن نہ شروع کر دیا جائے۔
بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات نہ صرف امن و امان کے بگڑتے حالات کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ مقامی آبادی اور ریاستی اداروں کے درمیان بڑھتے ہوئے اعتماد کے فقدان کو بھی نمایاں کرتے ہیں۔
مزید تحقیقات جاری ہیں، تاہم اب تک کسی گروہ نے ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
عراق: سلیمانیہ میں داعش سے تعلق کے شبے میں 3 افراد گرفتار
28/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
نتن یاہو کا خفیہ دورہ ابوظبی، اماراتی صدر سے ملاقات کی تصدیق
28/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5300 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C