بلوچستان: خضدار میں دو دھماکے، 20 افراد زخمی
👁️ 28 بار دیکھا گیا
بلوچستان: خضدار میں دو دھماکے، 20 افراد زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے عمر فاروق چوق پر یکے بعد دیگر دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے، زخمی افراد میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہیں۔
Back-to-back Two explosions in Khuzdar left nine people injured, as per local sources people were gathered at the site of blast when the 2nd one ripped through the area, #Khuzdar #Balochistan https://t.co/WuCsdN0gUk
— ???????? (@Info_Balochistn) December 19, 2022
واقعے کے بعد لیویز فورسز و دیگر سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ڈپٹی کمشنر خضدار اور ایس ایس پی خضدار فہد کھوسہ اسپتال پہنچ گئے، ڈی سی نے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی۔
ایس ایچ او خضدار سٹی محمد جان ساسولی نے بتایا کہ خضدار سٹی تھانے کی حدود عمر فاروق چوک پر موٹر سائیکل میں بم نصب کیا گیا جہاں دھماکا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوع گھیرے لے لیا ہے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کو خضدار پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل علی خان نے بتایا کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے تاہم شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے خضدار بم دھماکے پر اظہار مذمت کی۔
وزیراعلیٰ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے میں معصوم شہریوں کے زخمی ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور خضدار کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے نفاذ اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے ملک، قوم اور قبائل کے دشمن ہیں، کوئی بھی مذہب اور معاشرہ خون ناحق بہانے کی اجازت نہیں دیتا۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث عناصر اور ان کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لایا جاۓ اور ہدایت کی کہ خضدار اور قومی شاہراہ کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے۔
وزیراعلی نے کہا کہ عوام کی جان اور مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جس میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جاۓ، دہشت گردوں کا پیچھا کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لیے دعا کی۔
خیال رہے کہ 10 دسمبر کو بلوچستان کے علاقے آواران میں واقع بازار کے شاپنگ مال میں دھماکے سےایک شہری جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
آواران پولیس تھانے کے محرر علی اکبر کے مطابق ابتدائی معلومات اور تحقیقات کے مطابق دھماکا آواران بازار میں واقع شاپنگ مال میں ہوا، دھماکا آئی ای ڈی کا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔
پولیس افسر نے مزید بتایا کہ دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال آواران منتقل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے شہر میں چیک پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔
اس سے قبل 30 نومبر کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے کیے گئے خود کش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد اہلکار اور شہری زخمی ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C