بلوچستان: خضدار میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 14 دہشت گرد ہلاک
👁️ 414 بار دیکھا گیا
بلوچستان: خضدار میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 14 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے
بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے 14 دہشت گرد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خضدار کے علاقے زہری میں پرامن لوگوں کو ہراساں کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے زہری میں کامیاب آپریشن کیا گیا، اس دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے 14 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، کارروائی کے دوران 20 سے زائد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کیا۔
زہری کے عوام نے کامیاب آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ فورسز عوام کے تحفظ کے لیے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
خیال رہے کہ یکم اکتوبر سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود، دھماکا خیز مواد برآمد ہوا تھا، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی پر سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7478 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5303 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C