بلوچستان: زہری عسکریت پسندوں کے کنٹرول میں، مستونگ و خاران میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
👁️ 365 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زہری عسکریت پسندوں کے کنٹرول میں، مستونگ و خاران میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
کوئٹہ (نمائندگان ڈیلی ااردو )پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مسلح واقعات، فائرنگ اور حملوں میں ایک پنجابی اور ایک مقامی شخص ہلاک جبکہ سیکیورٹی فورسز کو زہری سمیت متعدد مقامات پر بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مستونگ
کراچی-کوئٹہ مرکزی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے گرو میں بلوچ عسکریت پسندوں نے معدنیات سے بھری ٹرک پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ٹرک کے ٹائر پھٹ گئے۔ واقعے کے بعد فورسز نے سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر مرکزی شاہراہ پر ٹرانسپورٹ روک دی۔
خاران
گذشتہ شب خاران میں عسکریت پسندوں نے فائرنگ کرکے ایک پنجابی آبادکار کو ہلاک کردیا۔ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
خضدار
مقامی ذرائع کے مطابق خضدار کا زہری شہر گذشتہ 10 روز سے بلوچ عسکریت پسندوں کے کنٹرول میں ہے۔
11 اگست کو بلوچ عسکریت پسندوں نے زہری شہر میں اجتماع سے خطاب کیا۔
فوجی قافلوں پر گزان، مشک اور سینکوری سمیت مختلف مقامات پر حملے کیے گئے۔
حکام نے گزان سینکوری حملے میں چھ اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں تباہ شدہ فوجی گاڑیاں اور اہلکاروں کے سامان کو دیکھا جا سکتا ہے۔
انجیرہ آر سی ڈی کراس پر فورسز نے شاہراہ کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے زہری جانے والے دو نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ساتھ لے جانے کی کوشش کی تاہم مسافروں کی مزاحمت پر ناکام ہوگئے۔ علاقے میں انٹرنیٹ سروس بدستور معطل ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) زہری، منگچر، سوراب اور بیلہ سمیت مختلف شہروں کو وقتی طور پر اپنے کنٹرول میں لے چکی ہے۔
کیچ (تمپ)
ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے علاقے کوش قلات میں عسکریت پسندوں نے فائرنگ کرکے اکمل ولد صالح محمد کو ہلاک کردیا۔ پولیس نے لاش اسپتال منتقل کردی تاہم واقعے کی وجوہات کے حوالے سے کوئی سرکاری مؤقف سامنے نہیں آیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آور مبینہ طور پر پاکستانی فورسز کے حمایت یافتہ ایک گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C