بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور حملوں میں 8 حملہ آور ہلاک، 2 اہلکار ہلاک
👁️ 443 بار دیکھا گیا
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور حملوں میں 8 حملہ آور ہلاک، 2 اہلکار ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں جمعہ کے روز سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں اور حملوں کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے، جن میں چار شدت پسند، دو سکیورٹی اہلکار اور کالعدم تنظیم کے دو عسکریت پسند شامل ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں حساس اطلاعات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی کوشش کی تاہم فورسز کی جوابی کارروائی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے کم از کم چار شدت پسند مارے گئے جبکہ کئی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
اسی روز مکران ڈویژن کے سرحدی علاقے مند (گیاب) میں ایف سی اور لیویز اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ شدت پسندوں نے گھات لگا کر فائرنگ کردی۔ حملے میں ایف سی کے دو جوان سپاہی جمیل اور سپاہی عزیز ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد پہاڑوں کی طرف فرار ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
دونوں اہلکاروں کی میتیں بعد ازاں فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔
ادھر ضلع قلات کے علاقے دشت کلان امیری نچر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بی ایل اے کے دو عسکریت پسند سراج احمد اور محمد اسحاق کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی صورت میں امن خراب کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ، امریکی شہریوں کو انخلا کا الرٹ جاری
02/August/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، مولانا اسماعیل وزیر ہلاک
02/August/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے متعدد ارکان ہلاک
02/August/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
روس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9004 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4883 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 3815 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3751 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3625 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2613 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C