بلوچستان: صحبت پور میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او ہلاک، دو اہلکار زخمی
👁️ 36 بار دیکھا گیا
بلوچستان: صحبت پور میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او ہلاک، دو اہلکار زخمی
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے علاقے عادل پور میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی اور اس کے نتیجے میں ایس ایچ او عادل پور میر محمد کھوسہ ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں گشت کررہا تھا، حملے میں مزید دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈز نے پولیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
ترجمان دوستین بلوچ نے ڈیلی اردو کو ای میل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ہلاک آفیسر کافی عرصے سے براہ راست پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی ایماء پر بلوچ جہد آزادی کیخلاف متحرک تھا۔
ترجمان کے مطابق ایس ایچ او صحبت پور علاقے میں بلوچوں کی جبری گمشدگی اور بلوچ عوام سے بھتہ لینے میں بھی ملوث تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بنوں : اغوا کیے گئے دو ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد، ڈرون حملے میں دو افراد زخمی
21/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث 70 سے 80 فیصد افراد افغان شہری ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ
21/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9161 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7445 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5227 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C