بلوچستان: عسکریت پسندوں نے اسسٹنٹ کمشنر افضال باقی کو ہلاک کر دیا، بیٹے کی تلاش جاری
👁️ 294 بار دیکھا گیا
بلوچستان: عسکریت پسندوں نے اسسٹنٹ کمشنر افضال باقی کو ہلاک کر دیا، بیٹے کی تلاش جاری
زیارت (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع زیارت میں اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل باقی کو عسکریت پسندوں نے ہلاک کر دیا ہے، جبکہ ان کے بیٹے کے بارے میں تاحال معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق افضل باقی اور ان کے بیٹے کو 10 اگست کو زیارت کے علاقے زاہزری سے نامعلوم عسکریت پسندوں نے اغوا کیا تھا۔ اس واقعے میں ان کے گن مین اور ڈرائیور کو بعد میں چھوڑ دیا گیا تھا۔
چند روز قبل عسکریت پسندوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کی ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی، جس میں وہ ان کی ڈیمانڈ پوری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔
بلوچستان حکومت نے زیارت کے علاقے زاہزری سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کے عسکریت پسندوں کا سراغ لگانے کے لیے 5 کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا تھا۔
نوٹی فکیشن میں عوام، قبائلی عمائدین اور میڈیا نمائندگان سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ عسکریت پسندوں سے متعلق مصدقہ معلومات فراہم کریں۔ حکومت نے اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی کہ معلومات فراہم کرنے والے شخص کا نام مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا تاکہ ان کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔
اتوار کی سہہ پہر اسسٹنٹ کمشنر کی لاش کی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد زیارت انتظامیہ کے ایک اہلکار نے اس کی تصدیق کی کہ یہ لاش انھی کی ہے، تاہم اصل لاش اب تک برآمد نہیں ہوئی۔ زیارت کے تحصیلدار نور محمد نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قتل کے بعد لاش ہرنائی کے علاقے میں پھینکی گئی، جہاں اس کی تلاش جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس قتل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ افضل باقی ایک فرض شناس، محنتی اور قابل افسر تھے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ان کے قتل اور اغوا میں ملوث افراد کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
محمد افضل باقی پنجاب کے علاقے تونسہ شریف سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں نے بلوچستان میں اپنی ملازمت پٹواری کے طور پر شروع کی اور بعد ازاں ترقی پاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے تک پہنچے۔ اغوا سے قبل وہ زیارت کی تحصیل زیارت میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ لاش کی تلاش اور مجرموں کی گرفتاری کے لیے خصوصی کارروائیاں جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 233 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8819 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4539 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3261 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2442 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2082 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1886 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C