29/October/2023

بلوچستان: قلات میں تعمیراتی کیمپ پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ، 4 مزدور زخمی

👁️ 24 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: قلات میں تعمیراتی کیمپ پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ، 4 مزدور زخمی

بلوچستان: قلات میں تعمیراتی کیمپ پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ، 4 مزدور زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے میں دستی بم حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق قلات میں منگُچر کے علاقے گزگی میں تعمیراتی کیمپ پر دستی بم سے حملہ اور شدید فائرنگ کی گئی ہے۔

اس حوالے سے لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دستی بم حملہ اور فائرنگ کی زد میں آکر چار مزدور شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق دستی بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو آر ایچ سی منگُچر منتقل کیا گیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C