بلوچستان: مستونگ میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
👁️ 277 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
سبی (س ط ع) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کے نتیجے میں کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق دھماکا ٹرین کے گزرنے کے دوران ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ٹریک کی بحالی شروع کردی گئی ہے۔
دھماکے کے بعد بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔ پشاور سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس 10، 11، 13 اور 14 اگست کو نہیں چلے گی، جب کہ بولان میل کی کوئٹہ سے کراچی سروس 17 اگست سے بحال ہو گی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ریاست سے بات کرنا چاہتا ہے وہ ہتھیار ڈال کر آئے، آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کو دہشت گردی کہا جاتا ہے مگر بلوچستان میں اسے مختلف نام دیے جاتے ہیں، یہ تفریق ختم ہونی چاہیے۔
انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ بلوچستان کو چند مخصوص افراد کی عینک سے نہ دیکھا جائے بلکہ صوبے کی اصل تصویر دنیا کے سامنے لائی جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ ایرانی زائرین کی سہولت کے لیے فضائی اور فیری سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C