بلوچستان میں خواتین پر مشتمل نئی عسکری یونٹ، بی ایل ایف کی پہلی کارروائی کا دعویٰ
👁️ 118 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں خواتین پر مشتمل نئی عسکری یونٹ، بی ایل ایف کی پہلی کارروائی کا دعویٰ
کوئٹہ(ڈیلی اردو) شورش زدہ صوبہ بلوچوستان میں بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے خواتین پر مشتمل ایک نئی مسلح یونٹ قائم کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جسے ’’کریمہ آرمڈ اسالٹ ڈویژن‘‘ (KAAD) کا نام دیا گیا ہے۔ تنظیم کے مطابق نئی یونٹ کو مسلح کارروائیوں کے لیے منظم کیا گیا ہے اور اس کے قیام کے موقع پر خواتین جنگجوؤں کی تربیت کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔
بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ کے مطابق نئی یونٹ نے 22 ستمبر کو کیچ کے علاقے جسک، تربت کے قریب چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے راستے پر پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا۔ تنظیم نے کارروائی میں متعدد اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔
بی ایل ایف کے میڈیا ونگ نے کارروائی کے ایک روز بعد خواتین کی عسکری تربیت سے متعلق ویڈیو بھی جاری کی، جس میں خواتین کو مختلف ہتھیاروں کے استعمال اور جنگی مشقوں میں حصہ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو اور تنظیم کے بیان کے مطابق خواتین کو نئی یونٹ کے تحت منظم عسکری سرگرمیوں کا حصہ بنایا گیا ہے۔
بلوچستان میں مسلح تنظیموں کی جانب سے خواتین کو عسکری سرگرمیوں میں شامل کیے جانے کا معاملہ اس سے قبل بھی سامنے آتا رہا ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے بھی خواتین کو بعض حملوں میں استعمال کیا گیا ہے، جبکہ بی ایل ایف سے منسوب بعض کارروائیوں میں خواتین کی شمولیت کے دعوے بھی سامنے آچکے ہیں۔
نئی یونٹ کے قیام اور اس کی مبینہ پہلی کارروائی سے متعلق دستیاب معلومات کا بڑا حصہ خود بی ایل ایف کے بیانات اور اس کی جانب سے جاری کردہ مواد پر مبنی ہے۔ اس لیے کارروائی کی تفصیلات، جانی نقصان اور نئی یونٹ کی عملی صلاحیت سے متعلق دعووں کی آزادانہ تصدیق ضروری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C