بلوچستان میں دو پولیس افسران کا بھائی نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل
👁️ 59 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں دو پولیس افسران کا بھائی نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں دو پولیس افسران کے ایک بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ حافظ عبدالکریم پر سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں اس وقت حملہ ہوا جب وہ تربت میں ’یوم یکجہتی کشمیر‘ کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد گھر جارہے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
حملہ آوروں کی فائرنگ سے متاثرہ فرد شدید زخم آئے اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
علاوہ ازیں پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلعی ہستپال منتقل کردیا۔
جس کے بعد طبی و قانونی کارروائی کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔
واضح رہے کہ متوفی کے بڑے بھائیوں میں سے ایک خالد دشتی ایس ایچ او پسنی ہیں جبکہ دوسرے بھائی حسین دشتی اسپیشل برانچ میں سب انسپکٹر ہیں۔
پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، تاہم ابھی تک کسی کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5136 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C