بلوچستان میں دہشتگردی اور انتشار پیدا کرنیکی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دینگے، آرمی چیف
👁️ 31 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں دہشتگردی اور انتشار پیدا کرنیکی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دینگے، آرمی چیف
کوئٹہ (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن اور خوشحالی جمہوریت اور جمہوری اقدار سے وابستگی کے ساتھ منسلک ہے، پاکستان کی ترقی کے لئے بلوچستان کی ترقی اور استحکا م اہمیت کے حامل ہیں پاک فوج سمیت تمام شراکت دار بلوچستان کے لوگوں کی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں، بلوچستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے اور انتشار پیدا کرنے کے لئے دشمن عناصر کی مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
یہ بات انہوں نے منگل کوکوئٹہ میں نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے تبادلہ خیال کیا۔ نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو قومی سلامتی کے اہم امور کے بارے میں آگاہی دینا، بروقت فیصلہ سازی، قومی سلامتی کے انتظامی نظام اور قومی طاقت سے متعلق آگاہ کرنا ہے۔
#COAS visited Quetta, interacted with participants of National Workshop Balochistan aimed at enhancing understanding of participants about critical national security issues, timely decision making process, national security management system (1/6) pic.twitter.com/29mQaEhneb
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 17, 2020
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ورکشاپ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے بلوچستان کی ترقی اور استحکا م اہمیت کے حامل ہیں پاک فوج سمیت تمام شراکت دار بلوچستان کے لوگوں کی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں،آرمی چیف نے پاک افغان اور پاک ایران سرحدوں پر باڑ لگانے کی اہمیت سمیت صوبے بھر میں تعینات سکیورٹی آپریٹس کے متعلق شرکاء کا آگاہ کرتے ہوئے کہا۔
کہ کوئٹہ سیف سٹی منصوبے جیسے اقدامات کی تکمیل سے بلوچستان کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں دہشت گردی کو ہوا دینے اور انتشار پیدا کرنے کے لئے دشمن عناصر کی مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کا امن اور خوشحالی جمہوریت اور جمہوری اقدار سے وابستگی کے ساتھ منسلک ہے۔
بعدازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹیکس کا دورہ کیا جہاں انہیں نافذ کردہ نئے تربیتی ماڈیولز اور آن لائن امتحانات نظام کے بارے میں بریفننگ دی گئی انہیں ٹریننگ میں شامل کردہ جدید تکنیک اور نظام کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر انفنٹری اسکول کے طلباء اور استاتذہ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے انہیں جدید جنگی پیش رفت کے ساتھ چلنے پر تاکیدکی اور نوجوان افسران اور جوانوں کو مستقبل میں چیلنجوں کا مناسب طور پر مقابلہ کرنے کے لئے تیار کرنے میں ایس آئی اینڈ ٹی کے اساتذہ اور عملہ کی محنت اور لگن کی تعریف کی۔قبل ازیں کوئٹہ آمد پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت: راجستھان میں ریلوے پٹری دھماکے کے الزام میں دو افراد گرفتار، پاکستان میں موجود مبینہ ہینڈلرز سے رابطوں کا دعویٰ
16/November/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں کی عدن کی جانب پیش قدمی، شہر سے صرف 60 کلومیٹر دور اہم علاقوں پر قبضہ
16/November/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
ٹرمپ اور ان کا خاندان ایران کی ممکنہ کارروائیوں کا پہلا ہدف ہیں، امریکی وزیر سلامتی
16/November/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران امریکا کشیدگی کے دوران تیسرا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا
16/November/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا ریاض کے ہوائی اڈے اور مالیاتی مرکز پر میزائل حملوں کا دعویٰ، سعودی عرب نے میزائل اور ڈرونز تباہ کرنے کا اعلان کردیا
16/November/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے رفح بریگیڈ کے کمانڈر سمیر ابو یونس ہلاک
15/November/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26472 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15700 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11998 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9381 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7644 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5655 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C