بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، لشکر جھنگوی اور داعش کے 4 دہشتگرد ہلاک
👁️ 51 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، لشکر جھنگوی اور داعش کے 4 دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیرر ازم (سی ٹی ڈی) نے صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان میں کارروائی کرتے ہوئے تعلق لشکر جھنگوی اور داعش پاکستان چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق بولان کے علاقے آب گم میں بڑی کارروائی کی گئی، کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، دہشت گرد کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی تیاری کررہے تھے۔ دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کاروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 دہشت گرد فرار ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ پکڑے جانے والے اسلحہ میں ایس ایم جی، پسٹلز، 5 کلو دھماکہ مواد اور دیگر سامان شامل ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مارے والوں میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر اکرم زہری، احمد اللہ، سکندر اور شادی خان شامل ہیں۔
اکرم زہری کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل اور سر کی قیمت پچاس لاکھ مقرر تھی۔ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق لشکر جھنگوی اور داعش پاکستان سے تھا۔
دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ اور خضدار میں فائرنگ کے واقعات، دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک
16/September/2026 👁️ 16 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب میں آرامکو تنصیبات اور خمیس مشیط ایئر بیس پر حملوں کا دعویٰ
16/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کی سلامتی پر حملوں کی مذمت، مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون کارروائی پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف
16/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر پولیس کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
16/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
پشاور : سرہ خاورہ پولیس چوکی کے باہر دھماکہ، بیرونی دیوار منہدم، اے ایس آئی زخمی
16/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26298 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9141 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7421 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5177 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C