بلوچستان میں سیلابی ریلے میں پھنسے ہندو یاتریوں کو ریسکیو کرلیا گیا
👁️ 191 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سیلابی ریلے میں پھنسے ہندو یاتریوں کو ریسکیو کرلیا گیا
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیلابی ریلے کے سبب پھنس جانے والے 150 سے زائد ہندو یاتریوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
ترجمان صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیلابی ریلے کے سبب پھنس جانے والے 150 سے زائد ہندو یاتریوں کو بحفاظت نکال کر گند واہ پہنچا دیا گیا۔
ایف سی بلوچستان اور کچھی انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن کیا اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے متاثرین کو نکالا۔ رکن بلوچستان اسمبلی دنیش پلیانی کے مطابق تمام زائرین خیریت سے ہیں اور جلد سنی شوران پہنچ جائیں گے۔
ایف سی بلوچستان کی طرف سے متاثرہ افراد کو اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروری سامان بھی پہنچایا گیا تھا۔
اسسٹنٹ کمشنرڈھاڈر منیر احمد کے مطابق صوبائی حکومت نے تین ہیلی کاپٹر فراہم کیے تھے، ہم نے ایف سی اور لیویز کے کی مدد تمام افراد کو نکال لیا۔
وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ضلع کچھی میں پھنسے ہند یاتریوں کے باحفاظت ریسکیو پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یاتریوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر پہنچانے پر پاک فوج، ضلعی انتظامیہ، ایف سی اور لیویز فورس کو خراج تحسین پیش کیا۔جام کمال نے کہا کہ مشترکہ کاوشوں اور بروقت اقدامات سے قیمتی انسانی جانوں کو بچانا ممکن ہو سکا۔
ہندو برادری کے150 زائد افراد بولان کے پہاڑی علاقے میں مذہبی تہوار منانے گئے تھے اور سیلابی ریلے کے سبب پہاڑی علاقے میں پھنس گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلعی حکومت نے پاک فوج اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ریسکیوآپریشن کا شروع کیا۔
حکام نے ہندویاتریوں کو سب سے پہلے اشیا خوردونوش اور زندہ رہنے کیلئے دیگر ضروری سامان پہنچایا جس کے بعد ہیلی کاپٹروں کی مدد سے انہیں وہاں سے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C