بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 33 دہشتگرد ہلاک کرنے کا دعویٰ
👁️ 136 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 33 دہشتگرد ہلاک کرنے کا دعویٰ
کوئٹہ (ڈیلی اردو) شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 33 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں 21 ستمبر سے صوبے کے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، جبکہ کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 24 ستمبر کو آپریشن شبان کے دوران دہشتگردوں کے مزید ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ ان ہلاکتوں کے بعد آپریشن شبان میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ فورسز نے ٹھکانوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد قبضے میں لینے کا بھی بتایا ہے، جبکہ علاقے میں کلیئرنس کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب 25 ستمبر کو نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے بعد فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا اور 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ فوج کے مطابق بلوچستان میں 21 ستمبر سے جاری مختلف کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 33 ہوگئی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن عزمِ استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ حکام کے مطابق کارروائیوں کا مقصد دہشتگرد نیٹ ورکس کا خاتمہ اور متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C