بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے 18 دہشت گرد ہلاک
👁️ 460 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے 18 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 18 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ 4 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے غزا بند میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، پہاڑی علاقے میں انٹیلی جنس اطلاعات پر ہونے والے اس آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
فائرنگ کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے، آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
دریں اثنا، بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
دریں اثنا، انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آج ضلع خضدار میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بھارتی پراکسی تنظیم ’فتنۃ الہندستان‘ (کالعدم بلوچ لبریشن آرمی) کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، جو بزدلانہ طور پر خواتین کا لباس پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جبکہ گرفتار دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ باقی دہشت گردوں کا بھی خاتمہ کیا جا سکے۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اس عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا اور دہشت گردوں کو ہر حال میں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں بھی تیزی آئی ہے۔
گزشتہ روز کوئٹہ میں حالی روڈ پر ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشت گرد مارگئے تھے جبکہ 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک اور 2 35 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کے مطابق اگست 2025 میں بلوچستان میں دہشت گردوں کے 28 حملے ہوئے جس کے نتیجے میں 52 افراد لقمہ اجل بنے جن میں 23 سیکیورٹی اہلکار، 21 شہری اور 8 عسکریت پسند شامل ہیں جبکہ 45 افراد زخمی ہوئے، جن میں 23 سیکیورٹی اہلکار اور 22 شہری شامل ہیں، عسکریت پسندوں نے کم از کم 5 افراد کو اغوا کیا، سیکیورٹی فورسز نے 50 عسکریت پسند ہلاک کیے، جو جون 2015 کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9005 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4885 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4352 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3752 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3625 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2613 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C