بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
👁️ 39 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹیفورسز پر حملوں میں تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مکران کے علاقے تمپ میں دہشت گردوں کے گروپ نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے تمام تر دستیاب ہتھیاروں سے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
تاہم سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مقابلے کے دوران خاران سے تعلق رکھنے والے سپاہی نصیب اللہ اور لکی مروت کے رہائشی سپاہی انشا اللہ نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بزدل دہشت گردوں کی کارروائیوں کو شکست دینے کےلیے پُرعزم ہیں، ان دہشت گردوں کا مقصد بلوچستان میں امن و استحکام اور صوبے کی ترقی کو نقصان پہنچانا ہے۔
دریں اثنا ضلع سبی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک ایف سی اہلکار ہلاک اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 2 اہلکاروں سمیت 4 اہلکار زخمی ہوئے۔
حکام کے مطابق سبی کے علاقے بابر کچ میں ایف سی کے تین اہلکار گشت کر رہے تھے جن میں سے ایک اہلکار نے شرپسندوں کی جانب جھاڑیوں میں بنائی گئی بارودی سرنگ پر پیر رکھا اور دھماکے کے نتیجے میں موقع پر پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ واقعے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے۔
بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لیتے ہوئے شہید و زخمی اہلکاروں کو سبی میں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کردیا گیا۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ سبی ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں 2 مزدور بھی زخمی ہوئے، مزدور تعمیراتی کام کر رہے تھے، ان میں سے ایک مزدور سمینٹ کے تھیلے منتقل کرنے گیا ان تھیلوں میں دھماکا خیز مواد موجود تھا جو زوردار آواز سے پھٹا۔
زخمی مزدوروں کی شناخت محمد افضل اور ماجد خان کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق پنجاب سے ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 268 بار دیکھا گیا
یمن میں 2022 کی جنگ بندی کے بعد شدید ترین کشیدگی، الجوف میں جھڑپیں اور حوثی پیش قدمی
17/September/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
طائف میں حوثی ڈرون کے ملبے سے یمنی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت دو افراد زخمی
17/September/2026 👁️ 291 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کی جوہری حیثیت ناقابل واپسی ہے، کم یو جونگ
17/September/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26310 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15554 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11841 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9149 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7432 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5200 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C