بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک اور 2 اہلکار ہلاک
👁️ 81 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک اور 2 اہلکار ہلاک
کوئٹہ + پنجگور (ڈیلی اردو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ بلوچستان کے ضلع زیارت میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زیارت کے علاقے چوتیر میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مسلح جھڑپ میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگے۔
سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے ہے۔
جبکہ پنجگور میں دہشتگردوں کے حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔
سی ٹی دی حکام کے مطابق زیارت اور ہرنائی کے درمیانی علاقے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے سات دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب ضلع پنجگور میں دہشتگردوں نے ایف سی اہلکاروں پر اس وقت حملہ کر دیا جب وہ معمول کے مطابق سامان لینے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق گھات لگائے مسلح افراد نے اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
سیکیورٹی اداروں نے واقعے کے بعد علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں حوثیوں پر حملوں کے بعد ایران کا ردعمل، 4 ایرانی ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی، متعدد پناہ گاہیں مسمار
28/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
عراق سے امریکی فوجی انخلا مکمل ہونے کا دعویٰ، تمام جنگی و لاجسٹک اہلکار روانہ
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
شام میں داعش کے خلاف کارروائی، چار صوبوں میں سرگرم سیل کے ارکان گرفتار
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9201 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5298 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C