بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر بم حملوں میں 7 اہلکار ہلاک
👁️ 31 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر بم حملوں میں 7 اہلکار ہلاک
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان میں ہونے والے دو بم حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے سات اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے گوارگو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے دوسرا حملہ ضلع زیارت کے قریب مانگی ڈیم کے علاقے میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، دھماکوں میں میجر رسالدار محمد زمان سمیت تین لیویز اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ دیگر 3 راستے میں دم توڑ گئے، دوسری گاڑی میں سوار دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ دھماکوں کے بعد ضلعی انتظامیہ اور لیوز حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی کوریا کی جوہری حیثیت ناقابل واپسی ہے، کم یو جونگ
17/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں فوجی تعیناتی پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں: جنوبی کوریا
17/September/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
ایف آئی اے ریڈ بک میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشتگردوں کی تعداد سب سے زیادہ
17/September/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
باب المندب میں حوثی باغیوں کی مبینہ بارودی سرنگوں کی تنصیب، پہاڑوں میں خندقیں کھودنے کا انکشاف
16/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کو بڑا جانی نقصان، اہم عہدیدار ہلاک، درجنوں لاشیں اور زخمی پیچھے رہ گئے
16/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
صوابی میں پولیس سب انسپکٹر فائرنگ سے ہلاک، ملزمان فرار
16/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26308 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15552 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11839 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9147 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7429 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5196 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C