بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے حملے اور فورسز کی کارروائیاں
👁️ 90 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے حملے اور فورسز کی کارروائیاں
کوئٹہ (ڈیلی اردو رپورٹ) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن اور بلوچ عسکریت پسندوں کے حملوں میں کئی افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
گوادر
بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے پسنی میں اتوار کی شب بم دھماکے کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔
ڈیلی اردو کے مطابق پسنی شہر میں مسکان چوک قبرستان کے قریب ایک گاڑی کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں گاڑی میں سوار دو افراد، سلمان اور محمد نواز، موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک اور شخص زخمی ہوا۔
دھماکے کی نوعیت اور حملہ آوروں کی شناخت کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
کیچ
کیچ کے تحصیل زامران کے علاقے جمکی تنک میں عسکریت پسندوں نے پاکستانی سکیورٹی فورسز کے ایک پوسٹ پر حملہ کیا۔ حملے کی شدت اور فورسز کے جانی یا مالی نقصان کے بارے میں مزید معلومات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
مستونگ
مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں پیش قدمی کرتے ہوئے علاقے میں آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ کارروائی آج مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہی۔
حکام کے مطابق آپریشن کا مقصد علاقے میں موجود عسکریت پسندوں کا صفایا کرنا ہے۔
قلات
قلات کے علاقوں خزینئی اور منگو چر میں بڑی تعداد میں مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کر دی۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے سیندک منصوبے کی سپلائی کرنے والی گاڑیوں پر راکٹ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
مسلح افراد کی جانب سے گاڑیوں اور بسوں کی تلاشی کا عمل بھی جاری ہے۔ ابھی تک کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
بولان
ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر میں واقع پولیس لائن پر نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کیا ہے۔ حملے کی نوعیت، ہدف اور ممکنہ نقصان کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں حوثیوں پر حملوں کے بعد ایران کا ردعمل، 4 ایرانی ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی، متعدد پناہ گاہیں مسمار
28/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
عراق سے امریکی فوجی انخلا مکمل ہونے کا دعویٰ، تمام جنگی و لاجسٹک اہلکار روانہ
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
شام میں داعش کے خلاف کارروائی، چار صوبوں میں سرگرم سیل کے ارکان گرفتار
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9201 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5298 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C