بلوچستان میں قطری شاہی خاندان کے قافلے پر دھماکا،سیکورٹی پر مامور 2 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
👁️ 328 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں قطری شاہی خاندان کے قافلے پر دھماکا،سیکورٹی پر مامور 2 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی) پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع کیچ میں تلور کا شکار کھیلنے والے عرب شیوخ کے قافلے پر بم حملہ ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں سیکورٹی پر مامور 2 اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ دشت کھڈان زیریں بک کے مقام پر پیش آیا جو گوادر اور تربت کے درمیانی علاقے میں واقع ہے، جہاں عرب شیوخ شکار کھیلنے کے بعد اپنے کیمپ کی جانب جا رہے تھے۔
حملے میں تمام عرب شیوخ محفوظ رہے تاہم سیکیورٹی پر مامور 2 اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر تربت منتقل کردیا گیا۔
لیویز ذرائع نے مزید بتایا کہ عرب شیوخ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تلور کے شکار کے لیے مختصر قیام کے لیے آتے ہیں اور شکار کھیل کر واپس چلے جاتے ہیں۔
مقامی انتظامیہ کے ایک اور حکام نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کو حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان عربوں کا تعلق قطری شاہی خاندان سے ہے، مزید کہا کہ دھماکے کے بعد انہیں ’اضافی سیکیورٹی‘ فراہم کی گئی۔
کسی بھی عہدیدار نے یہ نہیں بتایا کہ قطری شاہی خاندان کے کون لوگ شکار کھیل رہے، قطر میں شاہی خاندان کے ارکان کی تعداد ہزاروں میں ہے۔
یہ بات بھی واضح نہیں ہے کہ کیا قطریوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا ہے یا نہیں۔
اس حملے کی کسی بھی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
خلیجی اشرافیہ میں سے شکار کے شوقین لوگ ہر موسم سرما میں بلوچستان کا سفر کرتے ہیں تاکہ نایاب تلور کا شکار کر سکیں۔
جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپس طویل عرصے سے پاکستان پر تنقید کر رہے ہیں کہ وہ عرب ممالک کے امیر شہریوں کو تلور کے شکار کی اجازت دیتا ہے، جو ہر موسم سرما میں وسطی ایشیا سے ہزاروں کی تعداد میں ہجرت کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 336 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8949 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4790 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3564 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2773 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2556 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C