بلوچستان میں لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد، کوہلو میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک، کچھی میں تھانے پر حملہ
👁️ 371 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد، کوہلو میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک، کچھی میں تھانے پر حملہ
کوئٹہ (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع خضدار سے 15 اپریل کو لاپتہ ہونے والے فاروق مینگل کی تشدد زدہ مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے، جبکہ گوادر کی تحصیل پسنی سے 12 اپریل کو لاپتہ ہونے والے نظام ولد محمود کی لاش بھی ملی ہے۔ دونوں واقعات نے لاپتہ افراد کے حوالے سے تشویش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
کوہلو دھماکا
ادھر، بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل کاہان کے علاقے پوڑھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شاہ بخش ولد ٹھیگیانی کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
کچھی میں تھانے پر دستی بم حملہ
ضلع کچھی کے علاقے باغ میں نامعلوم افراد نے پولیس تھانے پر دستی بم حملہ کیا۔ ایس ایس پی کچھی رانا محمد دلاور کے مطابق حملہ آور دستی بم پھینکنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ایک پولیس گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں حوثیوں پر حملوں کے بعد ایران کا ردعمل، 4 ایرانی ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28/September/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی، متعدد پناہ گاہیں مسمار
28/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
عراق سے امریکی فوجی انخلا مکمل ہونے کا دعویٰ، تمام جنگی و لاجسٹک اہلکار روانہ
28/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شام میں داعش کے خلاف کارروائی، چار صوبوں میں سرگرم سیل کے ارکان گرفتار
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15585 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11872 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9201 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5298 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C