بلوچستان میں نو ہفتوں میں دوسرا اسسٹنٹ کمشنر بیٹے سمیت اغوا، گاڑی نذرآتش
👁️ 259 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں نو ہفتوں میں دوسرا اسسٹنٹ کمشنر بیٹے سمیت اغوا، گاڑی نذرآتش
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع زیارت کی تحصیل زیارت میں بلوچ عسکریت پسندوں نے اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی کو ان کے بیٹے سمیت اغوا کر لیا۔ یہ واقعہ صوبے میں نو ہفتوں کے دوران کسی اسسٹنٹ کمشنر کے اغوا کا دوسرا کیس ہے۔
ڈپٹی کمشنر زیارت ذکا اللہ درانی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر فیملی کے ساتھ ایک پکنک پوائنٹ پر گئے تھے کہ زیزری کے مقام پر مسلح افراد نے ان کی گاڑی روک کر سوار افراد کو اتارا اور گاڑی کو آگ لگا دی۔ مسلح افراد نے گن مین، ڈرائیور اور دیگر افراد کو چھوڑ دیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کو نامعلوم مقام پر لے گئے۔
انتظامیہ کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات اور مغویوں کی بازیابی کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں، تاہم تاحال کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔
اس سے قبل 4 جون کو ایران سے ملحقہ ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی کو بھی بلوچ عسکریت پسندوں نے اغوا کیا تھا۔ اس واقعے کی ذمہ داری کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی، اور وہ تاحال بازیاب نہیں ہو سکے۔
زیارت بلوچستان کا ایک اہم سیاحتی مقام ہے جو کوئٹہ سے تقریباً 140 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ یہاں دنیا کے نایاب صنوبر کے قدیم جنگلات پائے جاتے ہیں۔ تاریخی طور پر یہ ضلع پرامن سمجھا جاتا رہا ہے، تاہم صوبے میں بدامنی کے بعد ضلع ہرنائی کے ملحقہ علاقے شورش سے متاثر ہوئے ہیں۔
بانی پاکستان محمد علی جناح نے اپنی علالت کے آخری ایام زیارت میں گزارے تھے، جہاں واقع قائد ریذیڈینسی کو 2013 میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے نذرآتش کر دیا تھا۔ جولائی 2022 میں بھی بلوچ عسکریت پسندوں نے زیارت سے ڈی ایچ اے کوئٹہ کے ایک سینیئر اہلکار کو اغوا کے بعد گولی مارکر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8820 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4540 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3262 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2444 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2083 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1888 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C