02/August/2025

بلوچستان: ڈیرہ بگٹی میں دھماکا، دو افراد ہلاک، ایک زخمی

👁️ 371 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: ڈیرہ بگٹی میں دھماکا، دو افراد ہلاک، ایک زخمی

بلوچستان: ڈیرہ بگٹی میں دھماکا، دو افراد ہلاک، ایک زخمی

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

 

لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ لنجو سغاری کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب تین افراد نے زمین میں نصب بارودی سرنگ کو ہٹانے کی کوشش کی، تاہم اس دوران دھماکہ ہوگیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت زاہد چاکرانی اور وشو چاکرانی کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے سادا چاکرانی کو طبی امداد کے لیے سوئی منتقل کیا گیا ہے۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارودی سرنگ نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کی گئی تھی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C