بلوچستان: ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، پانچ شدت پسند ہلاک
👁️ 329 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، پانچ شدت پسند ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے
پاکستانی فوج کی شعبے تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچ دسمبر کو سکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ بگٹی میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک خفیہ آپریشن کیا۔
بیان میں اس آپریشن کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ ’آپریشن کے دوران فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ شدت پسند مارے گئے۔‘
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’اس کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ تاہم یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’علاقے سے شدت پسندوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز اور پاکستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں نیشنل ایکشن پلان کی فیڈرل ایپکس کمیٹی کی منظور شدہ وژن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم بھرپور انداز میں جاری رکھیں گی تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور امداد یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 368 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 739 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9008 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4891 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4539 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3756 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3629 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2616 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C