27/May/2026

بلوچستان: ڈیرہ مراد جمالی میں جے یو آئی کے مقامی رہنما کی ٹارگٹ کلنگ

👁️ 280 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: ڈیرہ مراد جمالی میں جے یو آئی کے مقامی رہنما کی ٹارگٹ کلنگ

بلوچستان: ڈیرہ مراد جمالی میں جے یو آئی کے مقامی رہنما کی ٹارگٹ کلنگ

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مقامی رہنما مولوی عبد الرحمٰن ساسولی ہلاک ہو گئے۔

 

 

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے مولوی عبد الرحمٰن ساسولی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔

 

حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ مزید تفصیلات موصول کی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C