بلوچستان: کوئٹہ پہنچنے والے 700 افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا گیا
👁️ 259 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ پہنچنے والے 700 افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا گیا
چمن (ڈیلی اردو/این این آئی) پاکستانی حکام نے افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد کوئٹہ پہنچنے والے 700 افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
مہاجرین چمن پر واقع پاک افغان سرحد کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے تھے، سیکیورٹی حکام نے پناہ گزینوں کو روک کر واپس افغانستان بھیج دیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خلیل مراد نے کہا کہ درجنوں افغان پناہ گزین خاندان افغانستان سے ضلع کوئٹہ پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پناہ گزین خاندانوں نے ضلع کوئٹہ کے علاقے کچلاک اور بیلی میں عارضی کیمپ قائم کیے تھے، ان کے پاس سفری دستاویزات بھی موجود نہیں تھیں۔
خلیل مراد نے بتایا کہ پاکستان پہنچنے والے افغان شہریوں کو چمن سے متصل پاک افغان سرحد سے واپس افغانستان بھیج دیا گیا ہے۔پاک افغان سرحد چمن کے ایک عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گزشتہ تین روز کے دوران ہم نے 700 افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کیا ہے،حکام نے لسبیلہ، خضدار اور بلوچستان کے دیگر اضلاع تک پہنچنے والے افغان مہاجرین کو بھی روک دیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق جس وقت حکام نے مہاجرین کو روکا وہ کراچی جارہے تھے۔حکام نے گزشتہ چند روز کے دوران افغانستان کے ساتھ بادینی گیٹ پر 200 سے زائد افغان شہریوں کو واپس ان کے ملک بھیجا، ان کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھیں۔
قبل ازیں چمن بارڈر کے ذریعے داخل ہونے والے مہاجرین نے چمن کے ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک عارضی کیمپ قائم کیا تھا، تاہم چمن انتظامیہ نے مہاجرین کو کوئٹہ اور پشین کی طرف منتقل کر دیا تھا۔یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے ویزا سمیت دیگر قانونی دستاویزات کے بغیر افغان شہریوں کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق جب تک حکومت انہیں قیام کی اجازت نہیں دیتی غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے تمام افغان شہریوں کو واپس بھیج دیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3157 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C