بلوچستان: کورونا وائرس کا شکار مریضوں کا ذاتی ڈیٹا سوشل میڈیا پر وائرل، میڈیکل قوانین کی سنگین خلاف ورزی
👁️ 129 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کورونا وائرس کا شکار مریضوں کا ذاتی ڈیٹا سوشل میڈیا پر وائرل، میڈیکل قوانین کی سنگین خلاف ورزی
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کا شکار مریضوں کا ذاتی ڈیٹا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جوکہ میڈیکل قوانین اور ذاتی رازداری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایکسل فارمٹ پر بنی ہوئی لسٹ جسکے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور تفتان میں تاحال کئے گئے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے والے مریضوں کا مکمل بنیادی بائیو ڈیٹا،نام ،ولدیت، گھر کا پتہ، شناختی نمبرز و دیگر سوشل میڈیا پر زیر گردش رہا ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق مختلف کمیٹیوں کی جانب سے کررونا وائرس کا شکار مریضوں کا ڈیٹا طلب کرنا ہی اس لسٹ کا وائرس ہونے کا سبب بنا، یہ ڈیٹا حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ کورونا سیل کی جانب سے مرتب کیاگیا ہے چونکہ مختلف محکمے روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا طلب کرتے ہیں جسکی وجہ سے انتہائی حساس معلومات پر مبنی ڈیٹا وائرل ہوگیا جس سے نہ صرف متاثرہ مریضوں کو علاج کے دوران بلکہ صحتیابی کے بعد بھی مشکلات کا سامنا رہے گا۔
محکمہ صحت کے اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ڈیلی اردو کو بتایا کہ اس بات کا تعین کیا جانا لازمی ہے کہ پہلی مرتبہ کس ذریعہ سے یہ ڈیٹا لیک ہوا۔ اہلکار کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر کمیٹیوں و سیل کو ایسا حساس ڈیٹا دینے کا کوئی وجہ نہیں بنتی کیونکہ جتنا زیادہ یہ ڈیٹا مختلف لوگوں کو فراہم کیا جائےگا اسکے لیک ہونے کا خدشات اتنے ہی زیادہ ہونگیں۔
میڈیکل ایمرجنسی کے دوران متعلقہ حکام کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایسی معلومات کی صیغہ راز میں رکھنے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں۔ مذکورہ لاپرواہی سے متعلقہ حکام کی غیر ذمہ داری عیاں ہوتی ہے۔ سیاسی و سماجی حلقوں نے حکومت بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ آئندہ ایسے عمل کے تدارک کیلئے منظم طریقہ کار وضع کیاجائے تاکہ مستقبل قریب میں ایسے اقدامات سے بچا جاسکے۔
مذکورہ رپورٹ چند روز قبل بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صحافی عدنان عامر نے آن لائن نیوز ادارے بلوچستان وائسز کے لئے انگریزی زبان میں لکھی تھی جسکا ارود میں ترجمہ کیا گیا ہے ادارہ عدنان عامر نے تعاون کا مشکور ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C