بلوچستان: کورکی قبائلی جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک، واشک دھماکے میں 1 ہلاک، 3 زخمی
👁️ 350 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کورکی قبائلی جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک، واشک دھماکے میں 1 ہلاک، 3 زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع قلات کی منگوچر کے علاقے کورکی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں اور مقامی قبائل کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، جبکہ ایک مقامی شخص بھی ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق، کورکی کے کلی آدم زئی کور میں دہشت گردوں کی موجودگی پر مقامی قبائل نے متعدد بار انہیں علاقہ خالی کرنے کا کہا تھا، تاہم دہشت گردوں نے انکار کردیا۔
اطلاعات کے مطابق علاقے کی خواتین نے بھی قرآن کا واسطہ دے کر دہشت گردوں سے علاقہ چھوڑنے کی اپیل کی، مگر شدت پسندوں نے نہ صرف انکار کیا بلکہ مقامی خواتین کو ہراساں کرنا شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں کے بڑھتے ہوئے مظالم اور مذموم عزائم کے پیش نظر مقامی قبائل نے اپنے دفاع میں ہتھیار اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ جھڑپ کے دوران فریقین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چار دہشت گرد مارے گئے اور دو زخمی ہوئے، جبکہ قبائلی جانب سے ایک شخص ہلاک ہوا اور دو زخمی ہوئے۔
واشک میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، 3 زخمی
دوسری جانب، بلوچستان کے ضلع واشک میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا بسیمہ کے علاقے میں ہوا، جہاں زور دار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا دیسی ساختہ بارودی مواد (IED) کے ذریعے کیا گیا ہو سکتا ہے۔
سیکیورٹی اداروں نے کورکی اور واشک دونوں علاقوں میں سفری پابندیاں سخت کرتے ہوئے تفتیشی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7478 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5303 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C