09/March/2023

بلوچستان: ہرنائی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ایک شخص ہلاک، 3 زخمی

👁️ 23 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: ہرنائی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ایک شخص ہلاک، 3 زخمی

بلوچستان: ہرنائی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ایک شخص ہلاک، 3 زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سڑک کنارے بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1633771800869105664?t=0Eynqb-SgjuhoJRYvB-F4g&s=19

لیویز حکام کے مطابق ہرنائی میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لیویز حکام نے بتایا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی سڑک کنارے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا ہے۔

دھماکے کا شکار ہونے والی ٹریکٹر ٹرالی پینے کا پانی لے کر مقامی کوئلہ کان جا رہی تھی۔

لیویز حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ہرنائی منتقل کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C