بلوچستان: ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بلوچ لبریشن آرمی کے 6 دہشت گرد ہلاک
👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بلوچ لبریشن آرمی کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/ڈی پی اے) پاکستانی سکیورٹی فورسز کے مطابق ملک کے شورش زدہ صوبے بلوچستان میں ایک چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کم از کم چھ بلوچ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
بدھ دو اکتوبر کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ااسکیورٹی فورسز کی طرف سے یہ چھاپہ مار کارروائی افغانستان سے ملحق صوبہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کی گئی اور اس میں بلوچ لبریشن آرمی کے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا۔
تاہم اس بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ کارروائی کب کی گئی؟
اس کارروائی پر پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی کی طرف سے سکیورٹی فورسز کی تعریف کی گئی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ”دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے تک جنگ جاری رکھی جائے گے۔‘‘
کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے رواں برس اگست کے دوران صوبے بھر میں حملے کرتے ہوئے درجنوں شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔
ابھی گزشتہ اتوار کو ہی مسلح افراد نے بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں تعمیراتی کارکنوں کے ایک کیمپ پر دھاوا بولتے ہوئے بلڈوزر اور دیگر مشینری کو نذر آتش کر دیا تھا۔ ابتدائی طور پر پولیس نے کہا کہ حملہ آوروں نے 20 مزدوروں کو اغوا کر لیا ہے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ وہ حملہ آوروں سے بچنے کے لیے موقع سے فرار ہو گئے تھے۔
پاکستان کا جنوب مغربی صوبہ بلوچستان ایک طویل عرصے سے شورش کا شکار ہے۔ اس صوبے میں متعدد علیحدگی پسند گروپ حملے کرتے رہتے ہیں۔ ان میں سے کئی ایک گروپ بلوچستان کی پاکستان سے علیحدگی کا نعرہ بھی بلند کرتے ہیں۔
اربوں ڈالر مالیت کے بڑے منصوبوں کے باوجود بلوچستان پاکستان کا سب سے غریب اور سب سے کم آبادی والا صوبہ ہے۔ قدرتی وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کا الزام عائد کرنے والے علیحدگی پسند گروہ گزشتہ کئی دہائیوں سے پرتشدد کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اسلام آباد حکومت اگرچہ صوبہ بلوچستان میں شورش کو ختم کرنے کے لیے عسکری کارروائیاں بھی کرتی رہتی ہے لیکن وہاں سکیورٹی کی حالت مخدوش ہی بتائی جاتی ہے۔ بلوچ علیحدگی پسند کئی مرتبہ پاکستان میں چینی مفادات کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں۔
ساؤتھ ایشیا ٹیررازم پورٹل کے مطابق رواں سال کے پہلے سات ماہ میں بلوچستان میں دہشت گردی سے متعلق 250 سے زائد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9187 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7468 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5283 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C