بنوں اور لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز: 31 پاکستانی طالبان ہلاک
👁️ 525 بار دیکھا گیا
بنوں اور لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز: 31 پاکستانی طالبان ہلاک
راولپنڈی (ک م) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس معلومات پر مبنی دو مختلف کارروائیوں کے دوران تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 31 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز کیے، جن میں ٹی ٹی پی کے 31 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی دوسری کارروائی ضلع بنوں میں کی گئی، جہاں آپریشن کے دوران مزید 17 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کسی بھی دہشت گرد تنظیم کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔
واضح رہے کہ 11 ستمبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے لوئر دیر کے علاقے لال قلعہ میدان میں بھی آپریشن کیا تھا، جس میں تحریک طالبان پاکستان کے 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
تاہم اس کارروائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران وطن کے 7 جوان ہلاک ہوگئے۔ ان سویلین کو دہشت گردوں نے یرغمال بنا رکھا تھا، جنہیں فورسز نے بچانے کی کوشش کی۔
پاکستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کیلئے خوارج کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7478 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5302 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C