بنوں سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 خطرناک دہشتگرد ہلاک
👁️ 331 بار دیکھا گیا
بنوں سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 خطرناک دہشتگرد ہلاک
بنوں (ڈیلی اردو) – خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
آپریشن تھانہ میریان کی حدود میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔ پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیم نے علاقے کا محاصرہ کیا تو دہشتگردوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں تینوں دہشتگرد موقع پر ہی مارے گئے۔
ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت مدثر عرف مدثری، تراب عرف عمر خطاب عرف ملنگ ولد رقیاز، اور محمد حسین عرف معاذ ولد شاد آیاز کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کا تعلق مختلف علاقوں سے تھا۔
ترجمان پولیس کے مطابق یہ دہشتگرد پولیس اہلکاروں فرمان علی، نصرت، کامران، فیاض الدین، سکندر اور اے ایس آئی اصغر خان کی ٹارگٹ کلنگ سمیت تھانہ بسیا خیل، سٹی کینٹ، میرا خیل اور دیگر پولیس چیک پوسٹوں پر حملوں میں مطلوب تھے۔
آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مارے گئے شدت پسندوں کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے اور وہ عرصہ دراز سے سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے۔
سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو کلیئر کر دیا ہے جبکہ مزید ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش کے لیے تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
عراق: سلیمانیہ میں داعش سے تعلق کے شبے میں 3 افراد گرفتار
28/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
نتن یاہو کا خفیہ دورہ ابوظبی، اماراتی صدر سے ملاقات کی تصدیق
28/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5299 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C