بنوں میں آپریشن، 2 شدت پسند ہلاک، 19 گرفتار، پولیس تھانے پر ڈرون حملہ
👁️ 468 بار دیکھا گیا
بنوں میں آپریشن، 2 شدت پسند ہلاک، 19 گرفتار، پولیس تھانے پر ڈرون حملہ
بنوں (ڈیلی اردو رپورٹ) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی ہے، جس میں دو حملہ آور مارے گئے جبکہ دو کو زندہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 17 مزید مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران متعدد گھروں اور مشتبہ ٹھکانوں کو مسمار کیا گیا، جبکہ فضائی نگرانی اور اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا گیا۔
آپریشن کے دوران ایک بارود سے بھرا کواڈ کاپٹر ڈرون میریاں پولیس اسٹیشن پر آ گرا، جس کے نتیجے میں 7 پولیس اور سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ ڈرون حملہ کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے کیا گیا۔ ریجنل پولیس آفیسر بنوں، سجاد خان، زخمی اہلکاروں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
عراق: سلیمانیہ میں داعش سے تعلق کے شبے میں 3 افراد گرفتار
28/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
نتن یاہو کا خفیہ دورہ ابوظبی، اماراتی صدر سے ملاقات کی تصدیق
28/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5300 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C